منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکی فوج کشی نامناسب فیصلہ تھا سابقہ سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو،واشنگٹن (این این آئی )سابقہ سوویت یونین کے رہنما میخائل گورباچوف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کشی ایک نامناسب فیصلہ تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک روسی ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اول دن سے امریکی فوج کشی کو نامناسب خیال کرتے ہیں اور اس میں ناکامی کا اعتراف جلد کر لینے میں کوئ

ی مضائقہ نہیں تھا۔ نوے سالہ رہنما کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے مستقبل میں ان کو دہرانا نہیں چاہیے۔گورباچوف کے دور اقتدار میں 1989ء میں سوویت یونین کی ایک دہائی سے جاری افغان جنگ کا خاتمہ ہوا تھا۔ دوسری جانب شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری نے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد فوج کی حوصلہ افزائی کے لیے بیان جاری کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کو برطانوی فوج میں اپنے 10 سالہ دور میں دو دفعہ افغانستان میں تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد فوجیوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ترغیب دی ہے۔افغانستا ن پر طالبان کے قبضے کے بعد انویکٹس گیمز کے سی ای او ڈومینک ریڈ کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں ، ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے فوجیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرنیکا کہا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ بین الاقوامی انویکٹس کمیونٹی میں گونج رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ انویکٹس گیمز فیملی میں حصہ لینے والی بہت سی قومیں اور حریف گذشتہ دو دہائیوں سے افغانستان میں خدمات انجام دینے کے مشترکہ تجربے سے جڑے ہوئے ہیں، اور کئی سالوں تک ہم نے انویکٹس گیمز ٹیم افغانستان کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم انویکٹس نیٹ ورک کے ہر فرد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور وسیع فوجی برادری کو ایک دوسریکا ساتھ دینے اور ایک دوسرے کی مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…