جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

کابل میں امریکی خاتون رپورٹر کوطالبان کے سامنے حجاب پہننا پڑ گیا

datetime 17  اگست‬‮  2021 |

کابل،تاشقند(این این آئی)امریکی ٹی وی نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود ایک سینئر خاتون صحافی کلریسا وارڈ کی ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسے طالبان کے خوف سے با حجاب دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں افغان دارالحکومت میں آنے والے طالبان کے سامنے

خواتین کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نامہ نگار نے کہا کہ طالبان جنگجو امریکا کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت دوستانہ رویہ رکھتے ہیں حالانکہ ان کی طرف سے امریکا مردہ باد کا نعرہ بھی عام ہے۔خیال رہے کہ اتوار کو طالبان نے برق رفتاری سے افغانستان کو فتح کرتے ہوئے پورے ملک پر قبضہ کرلیا تھا اور وہ کابل میں داخل ہوگئے تھے۔ افغان طالبان اسلامی تعلیمات کی سخت تشریع کے قائل اور امریکا کے سخت مخالف سمجھے جاتے ہیں۔دوسری جانب ازبکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں تقریبا 750 افغان فوجی اہلکار ان کے ملک پہنچ گئے،ان میں سے تقریبا 600 افغان فوجی طیارے پر سوار تھے، جبکہ مزید 158 فوجی اتوار کو سرحد پار کر کے ان کے ملک میں داخل ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ازبک حکام نے کہا کہ انھوں نے جنوبی شہر ترمیز میں 46 فوجی طیاروں کو لینڈ کرنے پر مجبور کیا۔ازبک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر کے مطابق ایک افغان طیارہ اور ازبک لڑاکا طیارہ جو ساتھ ساتھ جا رہے تھے آپس میں ٹکرا گئے تاہم دونوں پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک افغان بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ایک ازبک فارم میں اترا ہوا ہے، جس میں تقریبا افغان فضائیہ کے دس اہلکار سوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…