منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ادویات کی خرید وفروخت ممنوع ہو گی اگر۔۔۔ میڈیکل سٹورز کیلئے کون سی چیز لازمی قرار دیدی گئی ؟

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام میڈیکل اسٹورز پر فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس حوالے سے صوبائی سیکریٹری ہیلتھ کی ہدایت پر چیف ڈرگ کنٹرولر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز، ڈرگ سیلرز اور فارمیسیز کے لیے قانونی ضابطہ جاری کردیا گیا ہے۔تمام متعلقہ ڈرگ کنٹرولر، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز اور ڈرگ انسپکٹرز کو جاری مراسلے میں میڈیکل اسٹورز پر مطلوبہ معیار کی اہلیت کے حامل افراد کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرگ رجسٹریشن لائسنس کے بغیر ادوایات کی خرید وفروخت ممنوع ہو گی۔ ڈرگ انسپکٹرز فیصلے کا اطلاق یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹورز اہلیت کے حامل افراد (کوالیفائیڈ پرسن) کے بغیر ادوایات فروخت نہیں کر سکیں گے۔ میڈیکل اسٹورز پر کم از کم ڈسپنسر یا بی فارمیسی ہولڈرز بطور اسسٹنٹ کام کریں گے۔ میڈیکل اسٹورز فارماسسٹ کے بغیر ادویات فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…