منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

میری بچی کا دل کام نہیں کر رہا، ڈاکٹر نے صرف 1 سال کا وقت دیا اور ۔۔ دل کے خطرناک مرض میں مبتلا بچی کی افسوس ناک داستان سامنے آگئی

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بچے کی پیدائش کے بعد گزرتے وقت کے ساتھ جسمانی تبدیلیوں پر والدین کو سب سے زیادہ غور کرنا چاہیئے اور جسم کا جو حصہ ان کو عام حالت سے ہٹ کر لگنے لگے اس پر ڈاکٹر سے لازمی رجوع کرلیں کیونکہ اکثر اوقات والدین خود کوئی غیر حالت محسوس کرتے ہیں اور پھر جب کسی سے تبصرہ کرتے ہیں تو لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو نارمل ہے،

بچہ بڑھے گا تو جسم بھی بڑھے گا۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق جوکہ ایک بڑی غلطی ہے۔ بالکل ایسی ہی ایک غلطی شیری فرننڈس نامی خاتون نے کی اور اب وہ اس پر پچھتا رہی ہیں۔شیری فرننڈس کہتی ہیں کہ : جب میری بچی انجیلیکا 4 ماہ کی ہوئی تو اس کا جسم بڑھنے لگا تو عام طور پر بچوں کا نہیں ہوتا، لیکن میرے گھر والوں نے کہا کہ نہیں بچی ہے بڑھے گی یہ، میں نےغور نہ کیا، مگر پھر 6 ماہ کے بعد بچی کی ناف پھولنے لگی اور نارمل سے بالکل الگ لگنے لگی تو میں قریبی ڈاکٹر کے اپس گئی تو انہوں نے الٹراساؤنڈ کیا جس میں معلوم ہوا کہ بچی کا دل بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اس میں مائع مادے بیشمار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے جسم میں خون کی ترسیل بھی کم ہوگئی ہے اور بچی کو رسٹرکٹوو کارڈیو مایوپیتھی نامی بیماری ہوگئی جو کم ہی لوگوں کو ہوتی ہے اور اس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ خاتون مذید بتاتی ہیں کہ: انجیلیکا کی عمر اب 4 سال ہوگئی ہے اور اس وقت ڈاکٹر میری بچی کو جواب دے چکے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر ایک سال کے اندر بچی کی دل کی پیوند کاری نہیں ہوئی تو یہ اسی سال میں مر جائے گی۔ شیری یہ بھی کہتی ہیں کہ: پچھلے 6 مہینے میں میری بچی کی ڈھیروں سرجریاں ہوئیں ہیں، جس سے اس کے جسم پر ڈھیروں نشانات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ میری بچی قیامت خیز مناظر ان 4 سال میں دیکھ چکی ہے، مجھے ڈر لگتا ہے کہ اتنی سی عمر میں اتنا درد سہنے کے بعد بھی اگر وہ جانبر نہ ہوسکی ، میں دعا کرتی ہوں کہ خُدا میری بچی کو زندگی و صحت دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…