منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

افغانستان پر طالبان کا مکمل کنٹرول ملالہ یوسفزئی پر سکتہ طاری

datetime 17  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملالہ یوسفزئی طالبان کے افغانستان میں کنٹرول سنبھالنے کے بعد سکتے میں آگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹرپیغام میں ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتوں کے بارے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی، مقامی اور خطے کی طاقتوں کو فوری سیزفائر پر زور دینا ہو گا اور فوری انسانی امداد اور پناہ گزینوں اور سویلین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔دوسری جانب قوانین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی ۔ ملالہ یوسفزئی نے وزیر اطلاعات و نشریات سے اپیل کی کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔ اس حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار بارے خط بھی لکھی چکی ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…