ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایاہے کہ مجاز حکام نے 6 شہریوں کو حراست میں لیا ہے جب پر مبینہ طورپر ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو ہراساں کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ دارالحکومت الریاض کی ایک کالونی میں پیش آیا۔ ایک خاتون سیاح کو سڑک پرموجود افراد نے روکا اور اسے الفاظ اور اشاروں سے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ اس موقعے پر ایک شخص نے اپنی کار سے خاتون سیاح کی کار کو ٹکر بھی ماری۔ذرائع نے وضاحت کی کہ ملزمان کو سخت تفتیشی طریقہ کار کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لا کرانہیں عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ملزمان نے خاتون کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔