کابل (این این آئی)کابل میں امریکی فورسز نے ایئرپورٹ پر ہوائی فائرنگ کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایاکہ کابل ایئر پورٹ پر امریکی فورسز نے ملٹری پروازوں میں افغان عوام کو چڑھنے سے روکنے کیلئے ہوائی فائر کئے ہیں۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکا کی ملٹری پروازیں سفارتی عملے اورغیر ملکی اسٹاف کیلئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنالیا ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرالیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔