ریاض(این این آئی)ایسے غیر سعودی افراد جو سعودی عرب کے قانونی رہائشی ہیں، اب ایک جائیداد کے مالک ہوسکتے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ابشر پیلٹ فارم نے غیر ملکیوں کے لیے سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کی 3 شرائط مقرر کی ہیں۔شرائط کے مطابق جائیداد خریدنے کے لیے غیرملکی کے پاس درست اور غیرمعیادی رہائشی شناخت (اقامہ)ہونا ضروری ہے۔رہائشی کو ٹائٹل ڈیڈ کی ایک کاپی کے ساتھ جائیداد سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔جائیداد خریدنے والے کے نام سعودی عرب میں کوئی دوسری جائیداد نہیں ہونی چاہیے۔ابشر کے مطابق غیر سعودی باشندے ابشر پلیٹ فارم پر مائی سروسز (خدمت)کے ذریعے سروس حاصل کرسکتے ہیں۔