جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

طالبان کا خوف، افغان خاتون کی جان بچانے میں مدد کے لیے فریاد، ویڈیو پیغام جاری

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

کابل(این این آئی)ایک ایسے وقت میں جب طالبان کی تحریک پورے افغانستان میں ڈرامائی انداز میں تیزی کے ساتھ صوبے فتح کر رہی ہے افغان خواتین اپنی زندگیوں اور پچھلے 20 سالوں میں مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے چھن جانے سے خوفزدہ ہیں۔

برطانوی ٹی وی کے مطابق افغان خواتین کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے دنیا نے انہیں تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ان میں سے بہت سی طالبان کی ملک پر قبضے اور اس کے نتائج کے خوف کی وجہ سے مدد کی بھیک مانگ رہی ہیں۔فریاد پر مبنی پیغام میں ایک افغان خاتون جو کہ میڈیا فیلڈ میں کام کرتی نظر آتی ہے التجا کی کہ حکومت افغانستان سے نکالنے میں ان کی مدد کرے۔ ان کا کہناتھا کہ میں آپ سے یہاں سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے کہتی ہوں تاکہ میں بیرون ملک اپنی تعلیم جاری رکھ سکوں۔خاتون نے مزید کہا کہ ان دنوں افغانستان کے حالات خراب تر ہو رہے ہیں۔ میں نے ایک پروگرام تیار کیا ہے جو خواتین کے حقوق، افغان فوج اور افغانستان میں ترقی کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں نہیں جانتی کہ میں یہاں زندہ رہوں گی یا ماری جاؤں گی۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں بیرون ملک رہ کربھی اپنے وطن کی خدمت کر سکتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…