جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

ابلی ہوئی چائے کی پتی آپ کے بھی ہزاروں روپے بچا سکتی ہے بس صرف اس سے یہ کام کریں اور پائیں بھرپور فائدہ

datetime 14  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چائے شوق سے پیتے ہیں مگر اس کو بنانے کے بعد جو ابلی ہوئی پتی بچتی ہے اس کو پھینک دیتے ہیں تو پتی کو پھینکنے کے بجائے اسے اچھی طرح سے پانی سے صاف کرلیجیئے چائے پتی کو اس طرح سے صاف کریں کہ اس میں سے چینی کا میٹھا پن نکل جائے پھر آپ اس چائے پتی کو مختلف کاموں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں

ابلی ہوئی چائے پتی کے فائدوں کے بارے میں ہر کسی کو نہیں معلوم ہوتا۔کے فوڈ کے مطابق زخموں کو بھرنے کے لئے ابلی ہوئی چائے پتی کا استعمال کیا جاسکتا ہے ابلی ہوئی چائے پتی میں ایک ایسا اینٹی بائیوٹک عنصر پایا جاتا ہے جو بڑے سے بڑے زخموں کو جلدی بھر دیتا ہے اور زخم جلد ہی ٹھیک ہوجاتا ہے اس لئے چائے پتی کے پانی سے اپنے زخم کو اچھی طرح سے صاف کرلیں اور زخم پر ابلی ہوئی پتی ڈال کر پٹی باندھ لیں یہ جلد ہی ٹھیک ہو جائے گا۔ کبھی چوٹ لگ جائے اور خون بہنا بند نہ ہو تو فوری چائے کی پتی ڈال دیں آپ دیکھیں گے جلد ہی خون بہنا بند ہو جائے گا۔ گھر کے شیشے چمکانے کے لئے بھی اس پتی کو استعمال کرسکتے ہیں، ایک کپڑے کو گیلا کریں اس میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھیں اور اس سے شیشے کو صاف کریں پھر سادے پانی سے صاف کرلیں لیجیئے شیشے بھی چمک جائیں گے۔ فرنیچر کو صاف کرنے کے لئے بھی اسی پتی کو استعمال کریں اور پالش جیسی چمک پائیں۔

گھر میں کیڑے مکوڑے اور کھٹمل آتے ہیں تو ایک سفید کپڑے میں چائے کی ابلی ہوئی پتی رکھ کر گھر میں اس جگہ رکھیں جہاں مکوڑوں کا گزر زیادہ ہے، یہ مکوڑے بھاگ جائیں گے۔ جن لوگوں کی ناک بند رہتی ہے وہ اس ابلی ہوئی پتی کو پانی میں ڈالیں اور جوش دے لیں، اور اس کی بھاپ لیں یہ زیادہ آسان طریقہ ہے بند ناک کو کھولنے کا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…