اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پی پی 100 گوجرانوالہ کے ضمنی الیکشن ،ن لیگ بمقابلہ پی ٹی آئی۔فیصلہ ہوگیا،حیران کن نتیجہ

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 100 کے ضمنی الیکشن میں میدان مارتے ہوئے اپنی سیٹ دوبارہ جیت لی ہے۔ چودھری اختر علی خان نے تحریک انصاف کے چودھری احسان ورک کو حیرت انگیز طورپربھاری اکثریت سے شکست دی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا اختر علی 49 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار احسان اللہ ورک نے 28 ہزار 380 ووٹ حاصل کئے۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 100 (ن) لیگ کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) نے ان کے بھائی رانا اختر علی خان کو ٹکٹ دیا تھا۔ فتح کے بعد رانا اختر علی خان کی رہائش گاہ پر جشن منایا گیا۔ لیگی کارکن فتح کی خوشی میں بھنگڑے ڈالتے رہے۔ رانا اختر علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فتح پر عوام کے شکر گزار ہیں۔ ان کا ہدف صرف عوام کی خدمت ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…