واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے زور دیا ہے کہ افغانستان میں تشدد ناقابل قبول ہے اور یہ تشدد طالبان اور امریکا کے باہمی امن معاہدے کے مطابق نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے نامہ نگاروں کو مزید کہا کہ جو کچھ وہاں ہو رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2020 میں افغانستان میں امن لانے کے معاہدے کے حوالے سے تشدد کی سطح اس معاہدے میں طالبان کے وعدے کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان فورسز کو طالبان سے لڑنے کے لیے کافی تربیت حاصل ہے۔