اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مصر، ٹیکسی میں موجود کوبرا نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو ڈس کر ہلاک کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک ٹیکسی میں موجود کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی خاندان کے چارافرادجاں بحق ہوگئے ،میڈیارپورٹس کے مطابق اسکندریہ کی

ایک پارکنگ اسٹیںڈ سے چلنے والی ٹیکسی کفر الشیخ کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں ڈرائیور کو سانپ بھیجنے والے شخص کی فون کال آئی۔اس نے کال سنی اور اسے بتایا کہ سانپ بہ خیریت ہے اور وہ اپنے ڈبے میں بند ہے۔ جیسے ہی اس کی کال ختم ہوئی تو سانپ ڈبے سے باہر نکل آیا اور گاڑی کے فرش پر رینگتا ہوا سواریوں پر چڑھ دوڑا۔ایک خاندان جس میں میاں بیوی، ایک رشتہ دار اور اس کی معمر خالہ نے کار اجرت پرلی۔سواریوں کو ڈسنے اور ان کی موت واقعے ہونے کے بعد سانپ ایکسیلیٹر پیڈل سے باہر نکلا اور ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ سانپ کے ڈسنے سے ڈرائیور سے کار بے قابو ہوگئی اور وہ سامنے ایک کار اور کنکریٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کے بعد ڈرائیور کی بھی موقعے پرموت واقع ہوگئی۔ اس طرح سانپ کی وجہ سے پانچ افرادموقع پر ہلاک ہوگئے۔کوبرا کار سے باہر نکلا مگر شہریوں نے اسے گھیر کار مار ڈالا۔ فوت ہونے والے شہریوں کے لواحقین کا کہناتھا کہ اس واقعے کو قدرت پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ اگر ڈرائیور زندہ ہوتا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جاتا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…