اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا ملازم قتل

datetime 26  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے امریکی سفارت خانے کے مقامی ملازم کو قتل کر دیا قتل ہونےوالے کی شناخت اقبال بیگ کے نام سے ہوئی امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی سے منسلک تھے۔اتوار کو پولیس کے مطابق اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے بیگ کو اتوار کی صبح سیکٹر جی نائن میں ان کے گھر پر قتل کیا گیا ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان کے مکان مرکزی دروازے پر دستک دی اور اقبال بیگ نامی شخص اپنے مکان میں موجود تھے اور دستک سننے کے بعد جیسے ہی وہ باہر آئے ملزمان نے فائرنگ شروع کردی اور روہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے اور حملہ آور فرار ہوگئے امریکی سفارت خانے نے رابطہ کرنے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیاپولیس افسر خالد اعوان نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے کے حکام نے جائے واردات کا معائنہ کیا پولیس کے مطابق ابتدائی طور ملنے والے شواہد کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ واقعہ معلوم ہوتا ہے پولیس کے مطابق ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ حملہ آور ایک یا ایک سے زیادہ تھے مقامی پولیس نے بتایا کہ مقتول کے ورثا کے مطابق ان کی کسی سے خاندانی یا ذاتی دشمنی نہیں تھی پولیس نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی ذرائع کے مطابق پولیس عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کا خاکہ تیار کروا رہی ہے واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…