گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی حلقہ پی پی سو میں ضمنی الیکشن کے دور ان دو پولنگ اسٹیشن پر ناخوشگوار واقعات کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوا۔اتوار کو الیکشن کے دوران درگا ہ پور اور گورٹمنٹ گرلز ہائی اسکول کامونکی میں مسلم لیگ (ن )اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا اور کارکنوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔درگاہ پور پولنگ اسٹیشن کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا،احتجاجی کارکنوں کے مطابق (ن)لیگ کے کارکنوں نے ان کے پولنگ ایجنٹ کو پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا ،کامونکی گرلز ہائی اسکول میں بھی پی ٹی آئی ورکرز نے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ دونوں پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور دوبارہ پولنگ شروع کرادیا ہے۔یہ نشست مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی۔