ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کرنیوالے انجام کو پہنچ گئے

datetime 8  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ ٗ کراچی(این این آئی)فیروز والہ میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر تحصیل فیروزوالہ کے علاقے گلشن بابر آبادی میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی فورس

پر فائرنگ کردی، اور جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مارنے جانے والے دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبدالسلام شامل ہیں، اور تینوں کا تعلق افغانستان سے ہے، اور فیروز والا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرینڈ اور ڈیٹو نیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس، آرمی، شیعہ کمیونٹی اور سرکاری عمارتوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں نے اہم شخصیات بالخصوص شیعہ علما کو ٹارگٹ کرنا تھا۔دوسری جانب رینجرز نے نیو کراچی میں ایک بندگودام پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق بند گودام پر چھاپہ نیو کراچی کے سیکٹر فائیو ای میں مارا گیا، کارروائی کے دوران گودام سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گردوں نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا، برآمد کیے گئے اسلحے میں 7 کلاشنکوف، 7 رائفلز، 6 رپیٹرز، 10 پستول، ایک ریوالور اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…