تہران(این این آئی ) ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران مظلوم فلسطینی قوم کی مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حمایت بدستور جاری رکھی جائے گی۔ ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ہرمظلوم قوم اور طبقے کے ساتھ کھڑا ہے۔ جرم اور ظلم جہاں ہوگا
ایران مظلوم کے ساتھ اور ظالم کیخلاف کھڑا ہوا چاہے ظلم امریکا، یورپ، افریقا، یمن، شام یا فلسطین جہاں بھی ہو۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کوکھ سے قومی سیاسی شراکت اور ہمارے ملک کی تاریخ میں قومی خود مختاری کا نیا مرحلہ شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ ظالم کے ظلم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ رہا ہے۔