لندن (نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد تحریک انصاف والے عمران خان کی قیادت میں ناک رگڑتے ہوئے اسمبلی جائیں۔ لندن سے جاری بیان میں قائدایم کیو ایم الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کااسمبلیوں میں واپس آنیکافیصلہ خوش آیندہے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے ارکان بھی اسمبلیوں میں آجائیں۔ پی ٹی آئی وا لے اگرضمیررکھتے ہیں توناک رگڑتے ہو ئے اسمبلیوں میں داخل ہوں۔ اگرایساکرنے سے ان کی ناک زخمی ہوجائے توہم ان کا علاج کروائیں گے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ سے سامان لے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چھاپوں کی آڑمیں کراچی کیشہریوں کوتنگ کیاجارہاہے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف واقعے کانوٹس لیں۔ الطاف حسین نے جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے اغوا اور ان پر تشدد کی بھی مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا