کولمبو(نیوز ڈیسک)ظہیر عباس پاکستانی فیلڈنگ میں بہتری دیکھ کر دنگ رہ گئے، انھوں نے اسے کرشماتی تبدیلی قرار دیدیا، آئی سی سی کی صدارت سنبھالنے والے سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم میں نئی جان ڈال دی، سلیکشن میں تسلسل نے بھی گرین شرٹس کے اعتماد میں اضافہ کیا۔ظہیرعباس نے آئی سی سی کی صدارت سنبھالی تو سب سے پہلے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورے کی دعوت دی، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک میں کھیل کے علاوہ بھی قریبی روابط ہیں،انھوں نے کہا کہ اگرچہ کونسل کا عہدہ علامتی ہے لیکن بطور سابق کرکٹر کھیل کی بہتری کیلیے اپنی بات متعلقہ لوگوں تک تو پہنچا سکتا ہوں،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے کوشش جاری رکھوں گا، سری لنکن ٹیم کی آمد میرے اور عوام لئے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔انھوں نے آئی لینڈز کے دورے کو خوشگوار تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرین شرٹس کی اچھی کارکردگی نے دل جیت لیے، خاص طور پر فیلڈنگ میں تبدیلی کرشماتی قرار دی جاسکتی ہے، نوجوان کھلاڑیوں نے ٹیم میں نئی جان ڈال دی، میدان میں ایک توانائی نظر آتی ہے،کولمبو میں فیلڈرز نے ایسی حیران کن کارکردگی دکھائی جو پاکستان کرکٹ میں پہلے کبھی نہیں نظر آئی،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گرین شرٹس فیلڈنگ کے لحاظ سے بہترین ٹیموں کی صف میں شامل ہوگئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پہلے کھلاڑی اسکواڈ کے اندر باہر ہوتے رہے جس کی وجہ سے پرفارمنس میں تسلسل نظر نہیں آتا تھا،اب مسلسل بہتری آرہی ہے، دوسری جانب سری لنکا کا معاملہ برعکس ہے،انھوں نے کہا کہ یونس خان کی پرفارمنس میں دن بہ دن بہتری آتی جارہی ہے، 37سال کی عمر میں بھی ان کا عزم اور حوصلہ نوجوانوں کو شرمندہ کردیتا ہے۔
پاکستانی فیلڈنگ میں بہتری آنا کرشماتی تبدیلی ہے،ظہیر عباس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































