لاہور (مانیٹرنگ،این این آئی)وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان
نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوایا جو منظور کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو پیش کر دیا ہے۔عون چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلی آفس نے رابطہ کیا اور انہیں کہا گیا یا تو ترین گروپ چھوڑیا استعفیٰ دیں،جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے مقاصد کے حصول کیلئے سب سے زیادہ جدوجہد کی،2018کی انتخابی کامیابی میں بھی جہانگیر ترین کا کردار کلیدی رہا، ان کے ضمیرنے وفادارشخص کوچھوڑنے کی اجازت نہیں دی، جہانگیر ترین گروپ پر استعفیٰ دینے کو ترجیح دی۔ ایک اور ذرائع نے بتایا کہ عون چوہدری پر اراکین اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔عون چوہدری کو ایوان وزیر اعلیٰ لاہور طلب کیا گیا تھا۔عون چوہدری نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔