جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اپیل

datetime 4  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال سے عوام کیلئے پیغام میں کہاکہ قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں میرا بہترین علاج ہورہا ہے،پوری قوم کا شکرگزار ہوں جس نے میری اور اہلیہ کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔ انہوںنے کہاکہ ویکسین لگوانے کے باوجود مجھے ہسپتال داخل ہونا پڑا۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں۔ انہوںنے کہاکہ عیدالاضحی پر کندھے سے کندھا ملا کر نماز عید ادا کی گئی،پوری قوم تمام جگہوں پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھے۔ انہوںنے کہاکہ ٹیلی ویژن پر طبی ماہرین اور علما لوگوں کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دیں،ویکسینیشن سمیت تمام ضروری احتیاط کے باجود مجھے اور اہلیہ کو ڈیلٹا کورونا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہم ان دو فیصد خوش قسمت لوگوں میں سے ہیں جن کو سب سے پہلے چین کے تعاون سے ویکسین لگی،آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…