اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

معافی مجھے نہیں ،میاں صاحب آپ کومانگنی چاہیے،عمران خان

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کوتسلیم کرنے کاوعدہ کیاتھااوراب بھی اس پرقائم ہوں ،انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد محاذ آرائی نہیں کی جائے گی تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت سے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جائے گی اورجوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد معافی بھی نہیں مانگے گی ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کومعافی مانگنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے نئے پاکستان کی تعمیرکاآغاز ہواہے ۔عمران خان نے کہاکہ اب وہ اپنے موقف پرقائم ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوتی تھی ۔انہوں نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن جس کام کے لئے قائم کیاگیاتھاوہ کام ہی ادھورارہ گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے امیدواروں کی پیٹیشنزمستردہونابھی دھاندلی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ ڈھائی کروڑ فارم 15غائب تھے پھربھی جوڈیشل کمیشن نے کیسے فیصلہ کرلیا۔ہماری 480پیٹیسنز کوزیرزبربنیاد بناکرمستردکردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اپنے خدشات بیان کرناہماراجمہوری حق ہے ۔انہوں ے کہاکہ 35فیصدتھیلوں میں فارم 15ہی نہیں تھے ۔انہوں نے کہاکہ سوچ سے زیادہ دھاندلی ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ کمیشن کی رپورٹ قبول کرلی اب اسمبلی کے اجلاس میں جاﺅں گا۔انہوں نے کہاکہ دھرنے سے کوئی دن ضائع نہیں ہوابلکہ قوم میں سیاسی شعورپیداہوا۔عمران خان نے کہا انکوائری کمیشن کی رپورٹ نئے پاکستان کی جدوجہد کا حصہ ہے مایوسی کی ضرورت نہیں پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ جائز تھا۔ انہوں نے کہا سوائے 70ء کے کوئی الیکشن نہیں جس کو سب نے شفاف کہا ہوا۔ ووٹ کے تقدس کی بحالی کیلئے جدوجہد کی اور 2 سال ضائع نہیں ہوئے بلکہ لوگوں میں سیاسی شعور آیا ہے۔ دھرنوں کے پیچھے لندن پلان کی باتیں کرنیوالوں کو شرم آنی چاہئے عمران خان نے کہا 4 حلقے کھلوانے کیلئے ہر جگہ گیا ہر جگہ آواز اٹھائی ۔ حلقے کھلوانے کا مقصد اگلا الیکشن ٹھیک کرنا تھا۔ ٹماٹر کی قیمتوں پر ازخود نوٹس لینے والے افتخار چودھری نے کہا 20 ہزار مقدمات پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا انکوائری کمیشن نے کہا تحریک انصاف کی تحقیقات کا مطالبہ درست تھا۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا میاں صاحب آپ نے پہلے حلقے کیوں نہ کھولے ، معافی تو آپ کو مانگنی چاہیے۔ عمران خان نے کہا رپورٹ میں کہا گیا الیکشن کمیشن میں روابط کا فقدان تھا۔ ڈی جی الیکشن کمیشن کو اضافی بیلٹ پیپرز کے بارے میں علم ہی نہیں تھا۔ رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کیوں فیل ہوا؟ الیکشن کمیشن کو علم نہیں تھا۔ عمران خان نے کہا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا الیکشن کمیشن کے ممبرز کا انتخابی عمل میں کردار نظر نہیں آیا۔ رپورٹ میں یہ بھہ کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے نیچے کوئی مانٹرینگ نہیں تھا۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرز رپورٹ کے بعد استعفیٰ دیں۔ اب کون فیصلہ کرے گا کہ یہ ایک منظم دھاندلی تھی یا پھر لیپس ہو گئے؟۔ عمران خان نے کہا پہلے دن کہا تھا کہ جو فیصلہ آئے گا قبول کرونگا۔ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوس نہیں۔ چیف جسٹس نے بڑا زبردست کام کیا اور چیف جسٹس کو داد دیتا ہوں ان سے امیدیں بھی زیادہ تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا فائنڈنگ کے مطابق 35 فیصد فارم 15 تھیلیوں میں نہیں ملے۔ قانون کہتا ہے کہ آر او فارم 15 کا رزلٹ دیں گے۔ سمجھنا چاہتا ہوں کہ کیسے کہہ دیا کہ الیکشن قانون کے مطابق ہوا؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…