اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تحریک انصاف اور حکومت سمیت سب کیلئے سبق ہے، چوہدری نثار

datetime 25  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ نہ صرف تحریک انصاف اور حکومت بلکہ سب کے لئے سبق ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوتے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کبھی بھی مسائل گلیوں اور چوراہوں میں حل نہیں ہوتے، سب مسائل کا حل اتحاد اور اتفاق میں ہے، سیاسی معاملات سمیت دیگر معاملات پر دو رائے ہو سکتی ہیں مگر قومی اور عوامی مسائل کے حل اللہ کی مدد اور اتحاد و اتفاق سے ہی ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے انتخابات میں دھاندلی کے معاملے کی تحقیقات کے معاملے پر بہت وقت صرف کیا تاکہ جو سیاسی انتشار پیدا ہو چکا تھا اس کا حل نکالا جائے اور رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ عدالتیں میڈیا ٹرائل کو نہیں حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرتی ہیں، انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ڈھول ڈھمکے کی ضرورت نہیں، کمیشن کی رپورٹ نہ صرف تحریک انصاف اور حکومت بلکہ سب کے لئے سبق ہے۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے ہمیں آگے دیکھنا ہے، پاکستان کو مسائل کے پہاڑ کا سامنا ہے، اللہ کی مدد اور اتحاد سے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز کو آئین اور قانون کے مطابق اختیارات دیئے گئے ہیں اور کراچی میں رینجرز قانون کے مطابق کام کر رہے رہے ہیں تاہم سول کپڑوں میں کسی بھی شخص کو اٹھانا قانون کے خلاف ہے، کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو اٹھائے جانے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…