اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہنزہ میں مقامی خواتین کو چھیڑنے اور ان پر آوازیں کسنے والے سیاحوں کو کان پکڑوادیئے گئے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاک ڈائون میں نرمی کے بعد ملک کے شمالی علاقہ جات خصوصاً ہنزہ میں سیاحوں
کی بڑی تعداد تفریح منانے پہنچ گئی ، اس دوران سیاحوں کی جانب سے مقامی روایات کے مخالف اور دیگر ناخوشگوار واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔تازہ ترین واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں چند افراد کو کان پکڑ کر سڑک کنارے چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، مقامی صحافی روشن نے اس ویڈیو کو ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کو خواتین پر آوازیں کسنے کی سزا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں مقامی خواتین پر آوازیں کسنے والے سیاحوں کو کان پکڑوادیئے گئے، سیاحوں کو چاہیے کہ وہ جہاں بھی جائیں خواتین کا احترام کریں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین سیاح ہوں یا مقامی سب کو ان کی عزت کرنی چاہیے اورخواتین کو ہراساں کرنے والے مرد جہاں بھی ہوں انہیں سزا دی جانی چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین نے ہنزہ میں خواتین پر آوازیں کسنے والے مردوں کے کان پکڑوانے کا اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ہی خواتین کو ہراساں کرنے والوں کو روکا جاسکتا ہے۔
ہنزہ۔ لوکل خواتین کو آوازیں کسنے والوں کو کان پکڑوا کر لے جارہے ہیں۔
سیاحوں کو چاہٸے کہ وہ جہاں بھی جاٸیں خواتین کا احترام کریں۔
Zam la zam @GilitBaltistan#GilgitBaltistan pic.twitter.com/T2fPAEoDjE— Roshan Din Diameri ☢ (@Rohshan_Din) July 30, 2021