منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فیفاورلڈ کپ 2018 ءکے شیڈول کا اعلان

datetime 25  جولائی  2015
Football or soccer ball at the kickoff of a game - outdoors
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ (نیوز ڈیسک) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے آئندہ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔2018 میں منعقد ہونے والے اس ورلڈ کپ کی میزبانی روس کرے گا۔شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ میں32 ٹیموں کے درمیان کل 64 میچز کھیلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق فٹبال کی تاریخ کا 21واں ورلڈ کپ14 جون سے 15 جولائی کے درمیان روس میں کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز ان میچوں کی میزبانی کریں گے۔ ماسکو کا لوزنائیکی سٹیڈیم افتتاحی میچ، ایک سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی کرے گا۔ شیڈول کا اعلان فیفا کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا۔ اس موقع پر 2017 کے کنفیڈریشن کپ کے شیڈول کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنفیڈریشن کپ بھی روس کی میزبانی میں ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں سینٹ پیٹرز برگ سٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…