پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں عظیم قومی قائد ملا، سردار تنویر الیاس

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی نمبر گیمز نہیں،

سب متحد ہیں،فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے، مخصوصی نشستوں پر مشاورت ابھی ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو ٹاسک دیئے جا رہے ہیں،انہیں پورا کریں گے،پارٹی کے چیئرمیں جسے جو ذمہ داریاں دیں گے،پوری کریں گے،ہم پارٹی کے ورکرز ہیں،جو اسائمنٹ ملی پوری ہوگی۔سردار تنویر الیاس نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بنا تو انقلابی تبدیلیاں لا کر دکھاؤں گا، کشمیر میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے، بے روزگاری ختم کرنے کے لئے کام کروں گا، بہت سارے کام ہیں جو آزاد کشمیر میں ہونے والے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں عظیم قومی قائد ملا، وزیراعظم بنا آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اقدامات کروں گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری پر قابو پاؤں گا۔ خواجہ فاروق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمیں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔خواجہ فاروق نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں،جو فیصلہ کرینگے منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی،ہماری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…