اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

ماہم زیادتی کیس، بچی سے رکشہ میں زیادتی کی، ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا

datetime 31  جولائی  2021 |

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیئے گئے ملزم نے بچی کو رکشہ میں زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے قتل کا اعتراف کر لیا، بچی کی لاش 28 جولائی کی صبح کچرا کنڈی سے ملی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ذاکر رکشہ ڈرائیور ہے جس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ رات ساڑھے 11 بجے بچی کو رکشے میں بٹھا کر لے گیا،

ایک گھنٹہ بچی کو رکشہ میں گھماتا اور نشہ کرتا رہا۔ملزم کا کہنا ہے کہ ساڑھے 12 بجے کے قریب بچی کو اتوار بازار گراونڈ لے گیا، جہاں اس نے رکشہ میں بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بچی زیادتی کے بعد بھی زندہ اور نیم بے ہوش تھی۔ملزم ذاکر نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اچانک بچی نے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ جاں بحق ہو گئی۔ملزم کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کی لاش کو کچرا کنڈی پر پھینکا اور گھر آ گیا، بیوی سے کہا کہ سواری لے کر گیا تھا۔پولیس کا موقف ہے کہ ملزم نے ملتان کے ٹکٹ لیئے اور کپڑے لینے گھر پہنچا، ملزم نے بیوی کو فون کیا اور بچوں سمیت فرار ہونا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ذاکر بچی کی گلی کا ہی رہائشی تھا، ملزم شادی شدہ ہے اور اس کے 4 بچے ہیں، ملزم ماضی میں ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بچی کو زیادتی کے بعد خود رکشے سے پھینکا، رکشے سے پھینکنے کے بعد بچی کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ملزم نے بچی کے چہرے پرپانی پھینک کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کی، ہوش میں نہ آنے پر ملزم بچی کو کپڑے میں لپیٹ کر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیئے گئے ملزم نے بچی کو رکشہ میں زیادتی کا نشانہ بنانے اور اس کے قتل کا اعتراف کر لیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…