ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے ڈبل سواری سمیت ریسٹورنٹ پر عائد پابندی ختم کر دی

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے رہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔ہفتے کوترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ٹاسک فورس نے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں،

قوم کو پیغام دیا کہ کورونا صورت حال تشویشناک ہے، وزیراعلی نے ڈاکٹر فیصل سلطان اور اسد عمر سے خود بات کی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ لاہور میں لاک ڈان لگا تو پیپلزپارٹی نے کوئی اعتراض نہیں کیا، اسلام آباد میں بیٹھنے والے کراچی کے زمینی حقائق نہیں سمجھتے، ہمیں کراچی میں براہ راست معلومات مل رہی ہوتی ہیں، کراچی میں کورونا کیسز میں 5گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معیشت کا معاملہ نہیں صحت کا مسئلہ ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کو ویکسی نیشن مراکز تک جانے کی اجازت دے ہے ہیں، ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کیا جارہا ہے، ریسٹورنٹ، دودھ اور بیکری کی دکانوں پر پابندی ختم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ادارے کو سیل کردیں گے، 30 دن کی پابندی ہوگی جو 9 اگست سے شروع ہوں گی، انتظامیہ غلط کام کرے گی تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر قائد میں 7 ہزار 996 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 880 مثبت آئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد 1 ہزار 116 فراد کے

کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 162 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 24 گھنٹوں میں 4.10فیصد سے بڑھ کر 6.68فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں 11 ہزار 262 افراد کے کورونا ٹیسٹ kئے گئے جن میں

سے 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین13.66فیصد ریکارڈ کی گئی۔صوبے میں 20 ہزار 475 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 797 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 24 افراد انتقال کر گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…