اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

جیف بیزوس کو بڑا جھٹکا امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) جیف بیزوس کو بڑا جھٹکا، امریکی حکام نے واضع کیا ہے کہ چاند گاڑی تیار کرنے سے متعلق ناسا اور نجی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان اپریل میں طے پانے والا معاہدہ قانون اورضابطے کے عین مطابق ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے احتساب کے ادارے نے امریکی ارب پتی اور ایمازون کے مالک جیف بیزوس کے

اعتراض کو رد کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ خریداری اور چاند جہاز کی تیاری سے متعلق ناسا اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان طے پانے والا 2.9 ارب ڈالر میں قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ واضع رہے کہ جیف بیزوس نے اسپیس ایکس کے ساتھ ناسا کے معاہدے پر اعتراض کرتے ہوئے امریکی خلائی ادارے کو 2 بلین ڈالرز میں چاند جہاز گاڑی بنانے کی پیش کش کی تھی۔یہ گاڑی خلائی ایجنسی ناسا کے آرٹیمز پروگرام کے تحت اگلے مرد اور پہلی خاتون کو چاند کی سطح پر لے جائے گی۔ اس پروگرام کا ایک اور ہدف چاند پر پہلے غیر سفید فام فرد کو بھی لے جانا ہے۔یہ لینڈر اسپیس ایکس کے اسٹارشپ ہنر پر مبنی ہے جس کا تجربہ جنوبی ٹیکساس میں ایک مقام پر کیا جا رہا ہے۔اپریل 2021 میں خلائی ایجنسی نے جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کی بولی کو مسترد کرتے ہوئے ایلون مسک کے ساتھ 2.9 بلین ڈالرز کا خلائی معاہدہ کیا تھا۔ناسا کی جانب سے چاند گاڑی بنانے سے متعلق دو اسپیس کمپنیوں کے انتخاب کی توقع کی جا رہی تھی تاہم امریکی خلائی ادارے نے ایلون مسک کی کمپنی کا انتخاب کیا، جوکہ جیف بیزوس کے لیے بڑا جھٹکا تھا۔خلائی جہاز بنانے کا معاہدہ نہ ملنے پر بلیو اوریجن نے ناسا کے اس فیصلے کو بدلنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…