اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نئے تعلیمی سال سے یکساں تعلیمی نظام نافذ کردیا گیا

datetime 31  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی )صوبہ پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں تعلیمی نظام نافذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں اگلے تعلیمی سال میں یکساں تعلیمی نظام نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق پنجاب بھر میں یکسان تعلیمی نظام 2اگست سے نافذ ہوگا ،

اس ضمن میں نرسری تا پانچویں کا نصاب تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں اوردینی مدارس میں نافذ العمل ہوگا۔علاوہ ازیں اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی ، نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق نئے تعلیمی سیشن2021 سے ہوگا ، سرکاری اور نجی سکولز دونوں فیصلے پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے ، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اساتذہ ہفتہ میں3 روز پرائمری سکول کے بچوں کو ناظرہ قرآن پڑھائیں گے جہاں پہلی سے پانچویں جماعت تک بچوں کو قرآن مجید کی تلاوت کروائی جائے گی جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کو ترجمہ کے ساتھ آیات پڑھائی جائیں گی، اس کے علاوہ نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کی ہفتے میں4 کلاسز ہوں گی ، نہم سے بارہویں جماعت کے بچوں کوبھی ناظرہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائیگا جب کہ ناظرہ قرآن کے ضروری مضامین کے علاوہ 50 نمبر ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…