اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

یہ قدرتی پھل کھائیں اور بے شمار بیماریوں سے نجات پائیں

datetime 31  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لیچی موسم گرما کا مزیدار پھل ہے ، یہ پھل ناصرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ اس پھل کے صحت سے متعلق بھی بہت سے فوائد ہیں جلد کے فوائد سے لیکر مضبوط وقت مدافعت تک یہ پھل کئی طریقوں سے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔قومی موقر نامے کے مطابق لیچی میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، لیچی میں

قدرتی طور پر وٹامن سی، وٹامن ڈی، میگنیشیم، رائبو فلاوین اور فاسفورس موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ آپ کو بہت سے فوائد پیش کرسکتی ہے، یہاں ماہرین نے لیچی کے صحت سے متعلق ایسے حیرت انگیز فوائد بتائے ہیں جو ابھی تک پوشیدہ تھے۔ لیچی میں قدرتی طور پر فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے بڑھتے وزن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، لیچی میں پانی کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہماری بھوک میں کمی ہوتی ہے، لیچی ہمارے جسم میں موجود زائد کیلوریز کی تعداد بھی کم کرتی ہے، لہٰذا اگر آپ بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو موسم گرما میں لیچی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے وزن کو کم کریں۔لیچی کے جِلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی بہت سے فوائد ہیں، لیچی میں پائی جانے والی متعدد خصوصیات آپ کی جِلد کو بہت سے فائدے پہنچاسکتی ہیں۔لیچی میں موجود وٹامن سی آپ کی جِلد کو صحت اور حسین و جمیل بناتا ہے اور اِس کے علاوہ چہرے سے بڑھتی عُمر کے اثرات بھی ختم

کرتا ہے۔ اِس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ ڈپریشن اور تناؤ سے لڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے

لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔اگر آپ کا قوت مدافعت مضبوط ہو تو آپ کورونا وائرس جیسے دیگر امراض سے بھی لڑسکتے ہیں اور لیچی موسم گرما کا ایک ایسا پھل ہے جو ہمارے مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، اِس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت مضبوط کرنے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…