اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

نریندر مودی کا بھائی ہی مودی کی پالیسیوں کیخلاف بول پڑا

datetime 31  جولائی  2021 |

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ان کا اپنا بھائی میدان میں آ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی نے سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تاجروں کے حق میں بیان دے دیا۔انہوں نے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور انہیں

تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے۔ اگر مودی مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہیے۔پرہلا مودی نے کہا کہ مودی تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے ؟ انہیں سننا پڑے گی۔ وہ اپنے مطالبات قبول کرانے کے لیے مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیز کریں،پرہلاد مودی آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ہیں۔ انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ایسا ہونا چاہیے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور وزیر اعظم نریندر مودی خود آپ کے دروازے تک آئیں۔تاجروں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کو اپنے مطالبات کے حوالہ سے خط لکھیں کہ ہم مطالبات پورے ہونے تک جی ایس ٹی ادا نہیں کریں گے۔ ہم جمہوریت میں ہیں، غلامی میں نہیں ہیں۔مودی کے بھائی کے بیان کی تاجر برادری نے تائید کی اور کہا کہ ہم جی ایس ٹی نہیں دیں گے اور حکومت کے خلاف احتجاج بھی وسیع کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…