جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں ،پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے رانا ثنا اللہ کا دوٹوک اعلان

datetime 31  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے شہباز شریف کی جانب سے پارٹی صدارت چھوڑنے کی اطلاعات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اورایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،ہماری طرح شہباز شریف کے لیڈر بھی نواز شریف ہی ہیں،شہباز شریف پارٹی کے ساتھ ہیں اور رہیں گے ،اپوزیشن کے خلاف جو جھوٹے کیس دائر

کئے گئے جو احتساب کا ڈرامہ رچایا گیا تھا وہ اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ،ایک طرف مالم جبہ کیس بند ہورہا ہے دوسری طرف اپوزیشن کے خلاف کیس دوبارہ فائل ہورہے ہیں ،سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں افسر ان کو پرموشن کے لالچ دے کر دھاندلی کروائی گئی ۔ انسدادمنشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مالم جبہ کیس اور بی آر ٹی کے گھپلے آج بھی آن ریکارڈ ہے ،چیئرمین نیب نے باقاعدہ کہا تھا کہ پرویز خٹک کی صحت بہت کمزور ہے ، حکومت اپوزیشن کے خلاف صرف انتقامی کارروائی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ عام انتخابات میں کم اور ضمنی انتخابات میں اس سے زیادہ کاسٹ ہوں،سیالکوٹ میں سارا دن بارش ہوتی رہی اور پی ٹی آئی کے 22ہزار ووقت کاسٹ ہوگئے ،اس طرح کا انتخاب نظام کو تباہی کی جانب لے کر جائے گا،اس مرتبہ دھاندلی کا طریقہ کار تبدیل کیا گیا،تحریک انصاف کے امیدوار کے سپوٹرز کو پریزائیڈنگ افسران لگایا گیا،افسران کو پرموشن کالالچ دے کر دھاندلی کروائی گئی

،پولنگ اسٹیشن نمبر109اور113 پریذائیڈنگ آفیسر کاپیاں کاسٹ کرتے پکڑے گئے ،اس طرح کے اقدامات انتخابات کے عمل کو بے توقیر کرنے کی کوشش ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ایسی باتوں کا نوٹس لیں،آزاد کشمیر کشمیر کے انتخابات کی بھی یہی صورتحال ہے جو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے وفادار کارکن

ہیں اورمیری طرح ہم سب کے قائد نواز شریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی سی عمارت میں عدالتیں بنائی گئی ہیں جہاں پر کوئی سہولت موجود نہیں، ہرکسی کو سزادی جارہی ہے ،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو نوٹس لینا چاہیے ۔انہوں نےکہا کہ تحریک انصاف کے انتقام کے کلچر نے تمام سیاسی اور اخلاقی روایات کو تباہ کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…