جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ایف پی سی سی آئی کی آمدنی میں خوفناک حد تک کمی،بینک نادہندگی کا خدشہ

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت(ایف پی سی سی آئی) کی انکم میں خوفناک حد تک کمی ہوگئی ہے اور خدشہ ہے کہ ایک سال بعد فیڈریشن چیمبر آف کامرس بینک نادہندہ ہوجائے گا۔ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)نے ایف پی سی سی آئی کی مسلسل کم ہوتی آمدنی اور خراب مالیاتی پوزیشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یو بی جی قیادت نے کہا کہ

ایف پی سی سی آئی کی سال2021میں مجموعی آمدنی 14کروڑ87لاکھ روپے ہوئی جبکہ اخراجات 17کروڑ76لاکھ روپے کئے گئے اس طرح 2کروڑ89لاکھ روپے ایف پی سی سی آئی میں پہلے سے موجود خزانے سے خرچ کردیئے گئے جو ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یو بی جی کی جانب سے پیش کردہ اعداد وشمار کے مطابق ایف پی سی سی آئی کو فیڈریشن کے ہیڈ آفس اور کیپٹل آفس سے کرایے کی مد میں 13کروڑ92لاکھ روپے حاصل ہوئے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 12کروڑ روپے خرچ کئے گئے اسی طرح ٹریڈ باڈیز سے سالانہ فیس کی مد میں50ر وپے کی وصولی کی گئی اورریجنل آفس کوئٹہ،لاہور اورپشاور کے کرایوں پر66لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ایف پی سی سی آئی کوگزشتہ مالی سال2021میںممبرشپ سالانہ بک کی مد میں 5لاکھ روپے حاصل ہوئے اورہیڈ آفس،کیپٹل آفس ،ریجنل آفس لاہور،کوئٹہ اورپشاور آٖفس کے یوٹیلٹی بلزکی مد میں ایک کروڑ20لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔فیڈریشن کی بزنس کونسل کی سالانہ فیس سے30لاکھ روپے وصول ہوئے اورفرنیچر کی خریداری،رینوویشن،ڈیکوریشن کی مد میں 10لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔اسٹینڈنگ کمیٹیز کی سالانہ ممبر شپ فیس کی مد میں 10لاکھ روپے وصول کئے گئے مگر فیڈریش کی قیادت نے ہیڈ آفس میںسولر پینل سسٹم لگانے کیلئے80لاکھ روپے خرچ کردیئے۔اسی طرح فیڈریشن کے صدر کوٹریڈ فیئرز،ایگزی بیشن،ٹریڈ ڈیلی گیشن2021 میں فیڈریشن کو ایک پیسہ بھی وصول نہ ہوسکا لیکن فیڈریشن کے کیپٹل آفس کی بائونڈری وال کی تعمیرپرایک کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔اسی طرح ایکسپورٹ ٹرافی ایوارڈسال2020اورسال2021 کا انعقاد نہ ہونے سے ایک پیسہ بھی ایف پی سی سی آئی قیادت نہ کما سکی اور نہ ہی ان دونوں سال میں اچیومنٹ ایوارڈ منعقد کیا جاسکا جبکہ برانڈ آف دی ایئرایوارڈ بھی ان دونوں سالوں میں منعقد نہ ہوسکے مگر اسلام آبد کیپٹل آفس کی ازسرنو تزئین وآرائش،عہدیداروں کے رشتہ داروںاورامپریس فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر تقریباً2کروڑ روپے خرچ کردیئے گئے۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کی قیادت نے ایف پی سی سی آئی کی بدترمالیاتی پوزیشن پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یو بی جی عہدیداران نے فیڈریشن میں اربوں روپے کا خزانہ چھوڑا تھا جسے ذاتی نمود ونمائش پر خرچ کیا جارہا ہے،ایف پی سی سی آئی کے موجودہ صدر اوربزنس مین پینل کی قیادت ایف پی سی سی آئی کے خزانے کو گھرکی لونڈی سمجھ لیا ہے اوراپنی جیب سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا جارہا جبکہ یو بی جی کے عہدیداران اپنے دور میں تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے رہے ہیں ،بزنس کمیونٹی کو ایف پی سی سی آئی کی بدتر صورتحال پر سخت تشویش ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…