اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

شلپا شیٹھی بھارتی میڈیا کے خلاف عدالت پہنچ گئیں

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بمبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارتی میڈیا کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر بزنس مین راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انہیں موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔ اس کیس کے حوالے سے ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے

جب کہ بھارتی میڈیا میں ترجیحی بنیادوں پر راج کندرا کی گرفتاری اور فحش فلموں کے کیس کی کوریج کی جارہی ہے۔اداکارہ شلپا شیٹھی نے ان کے خلاف میڈیا میں شائع ہونے والے ہتک عزت مواد کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔ اداکارہ نے عدالت میں میڈیا میں ان کے بارے میں شائع ہونے والی متعدد رپورٹس کا حوالہ دیا اور کہا یہ رپورٹس غلط ہیں۔ ان رپورٹس سے ان کی بدنامی ہورہی ہے اور یہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچارہی ہیں۔گزشتہ ہفتے فحش فلموں کے کیس کی تحقیقات کے دوران شلپا شیٹھی کی اس معاملے میں شمولیت کی متعدد اطلاعات منظرعام پر آئی تھیں۔ اسی تناظر میں شلپا شیٹھی نے اپنی درخواست میں بعض میڈیا ہاسز سے غیر مشروط معافی مانگنے کے علاوہ ان کے بارے میں شائع کیے گئے ہتک آمیز مواد کو حذف کرنے اور میڈیا ہاسز سے 25 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔اپنی درخواست میں اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ بغیر تفتیش اور تصدیق کے فحش فلموں کے کیس میں ان کے ملوث ہونے کے بیان نے ان کے کردار اور ساکھ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور انہیں ایک ایسی مجرم عورت کے روپ میں پیش کیا جارہا ہے جس نے مجرمانہ تفتیش کی وجہ سے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ہو۔شلپا شیٹھی نے ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں واضح طور پر الزام لگایا گیا ہے کہ میڈیا نے ان کے بارے میں غلط، توہین آمیز، جھوٹے اور ہتک آمیزبیانات شائع کیے۔ اس طرح کی رپورٹنگ سے معاشرے میں ان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے نام سے شائع ہونے والے ہتک آمیز مضامین اور ویڈیوز نے عوام سمیت مداحوں، فالوورز، برانڈ کی توثیق کرنے والی کمپنیوں اور کاروباری ساتھیوں کی نگاہوں میں ان کی ساکھ کو کم کردیا ہے اور اب یہ تمام لوگ ان بدنامی والے آرٹیکلز پر یقین کرنا شروع کرچکے ہیں۔مزید برآں اداکارہ کی درخواست میں یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف شائع ہونے والے توہین آمیز مواد نے ان کی فیملی کے افراد جن میں ان کے چھوٹے بچے، بوڑھے والدین اور قریبی ساتھی شامل ہیں کی امیج کو بھی نقصان پہنچایا ہے اور اس سے ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں اور کاروبار کو مالی نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ نے مزید کہا توہین آمیز اور غلط کوریج سے انہیں جو نقصان پہنچا اسے کبھی بھی پیسوں سے پورا نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ میڈیا کوریج کے ساتھ شلپا شیٹھی نے مختلف سوشل میڈیا ایپس پر کی جانے والی پوسٹ کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ساتھ ساتھ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی ان کے بارے میں غلط مواد شائع کرکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…