جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ترکی میں 60 سے زائد مقامات پر خوفناک آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک، 140 زخمی،صدر اردگان کا بڑا اعلان

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (آن لائن) جنوبی ترکی میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آتشزدگی کے باعث 3 افراد ہلاک اور 140 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب میں واقع جنگلات میں 60 سے زائد مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث اب تک متعدد دیہاتوں اور ہوٹلز کو خالی کرایا جاچکا ہے جب کہ 3 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ترک حکام کے مطابق بحیرہ ایجین اور روم سے متصل 17 صوبوں میں 60 کے قریب مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، آگ بجھانے والے عملے نے آگ پر قابو پالیا گیا ہے تاہم مزید 17 مقامات پر آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 140 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ آگ پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر آنتالیا شہر میں 18 جب کہ عدانا اور مرسن کے 16 کے قریب دیہاتوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ صدر اردگان نے بھی ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…