انوپور(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع انوپور میں مہنگے سموسے کے معاملے پر ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے گائوں باندھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں سموسے فروخت کرنے والے شخص نے گاہک کے خلاف شکایت درج کرائی۔رپورٹ کے مطابق دکان دار نے خریدار کے خلاف شکایت درج کرائی تو پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کی اور اس قدر تنگ کیا کہ اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔دکان دار کنچن ساہو نے متوفی کو دو سموسوں کے عوض 20 روپے طلب کیے مگر وہ 15 روپے دینے پر راضی تھا، جس کے بعد دونوں میں تکرار ہوئی تو دکان دار نے پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس کے مطابق گاہک نے 22 جولائی کو خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی، جسے ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز زیرعلاج رہا اور 24 جولائی کو دنیا سے رخصت ہوگیا۔
بھارت، سموسے کی کم قیمت دینے کے خلاف پولیس طلب کرنے پر گاہک نے خودکشی کر لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)
-
نانا پاٹیکر نے انتقال سے چند گھنٹے قبل دوست کو کیا پیغام بھیجا؟ ڈاکٹر کا بڑا انکشاف
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی اسکیم مرحلہ وار ختم کرنے کا مطالبہ، اعلامیہ جاری
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
سونا مہنگا اور چاندی سستی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے



















































