جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف نے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی‎

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہےمسلم لیگ ن کے ذرائع نے ازخود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی

ضرورت محسوس نہیں کی ۔ قومی موقر نامے میں شائع ایوب ناصر کی رپورٹ کے مطابق سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف خاموش ہیں،‏ حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نوازشریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہےیہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال ،ترجمان مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت اور وفاقی کابینہ کی فیصلے کی روشنی میں اہم شخصیات سے سکیورٹی اور پروٹوکول واپس لینے کا سلسلہ جاری ہے اور اس کی زد میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی آگئے ہیں جن سے اسلام آباد پولیس نے 2 گارڈ واپس لے لئے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے طور پر شہباز شریف کو 3 گارڈز دیئے گئے تھے ایک ان کی رہائش گاہ منسٹرکالونی میں ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے جبکہ 2 اس وقت ڈیوٹی پر ہوتے تھے جب شہباز شریف اسلام آباد میں موجود ہوتے تھے تو دونوں اہلکار ان کی سکیورٹی پر تعینات ہوتے تھے کیونکہ ان کا بطور اپوزیشن لیڈر عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا اس لئے انہیں یہ سہولت دی گئی تھی تاہم وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد پولیس نے انہیں واپس بلا لیا ہے جس پر مسلم لیگ (ن) نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کے تعینات سکیورٹی گارڈز کی تعداد پہلے ہی کم کر دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…