اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب میں سکول کب سے کھل رہے ہیں ؟ وزیراتعلیم مراد راس نے تاریخ کا اعلان کر دیا

datetime 30  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں نجی و سرکاری سکولز 2 اگست سے کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مرادراس نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کروائی کی جائے گی ۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ 2 اگست سے

لڑکوں کے سکول صبح ساڑھے 7 بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 12 بجے ہو گی جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح پونے 8 پر لگیں گے اور چھٹی پونے ایک بجے ہو گی۔مرادراس نے کہا ہے کہ سکولز میں صرف 50فیصد تک طلبہ کو بلانے کی اجازت ہو گی ۔ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز 2 اگست سے کھولنے کا حتمی اعلان کردیا گیا، کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلباء پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول آئیں گے،ویکسنیشن نہ کروانے والے اساتذہ کو کلاس پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولز 2 اگست سے کھولنے کا حتمی اعلان کردیا گیا،این سی او سی کا اجلاس نتیجہ خیز نہ نکلنے پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سکولز پیر سے کھولنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے ہیں،کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر طلباء کو اس بار بھی پچاس فیصد حاضری کے تحت سکول بلوانے کی اجازت ہوگی،طلبا سخت گرمی کے باوجود ماسک گھر سے پہن کرآئیں گے، طلبائ￿ کا کہنا ہے کہ سخت گرمی اور حبس کے موسم میں سکول کھولنے کا فیصلہ درست نہیں ،حکومت فیصلہ پر نظرثانی کرے۔والدین کا کہنا ہے کہ کورونا کیسسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، موجودہ صورتحال میں بچوں کو سکول بلوانا غیر مناسب ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پیر سے سکولوں کے اوقات کار جاری کرنے کے ساتھ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کو ویکسینیشن لازمی کروانے کا پابند کیا ہے،ویکسنیشن نہ کروانے پر اساتذہ ودیگر سٹاف کو سکول داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…