بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس ، وزیراعظم نے دوہزاراپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کر دی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس وزیر اعظم عمران خان کا خواب تھا جس کی عملی تعبیر آج ہم سب کو نظر آرہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے دو ہزار عام شہریوں کی طرف سے نیفڈا(نیاپاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی)

کو جمع کروائی جانے والی درخواستوں پرشفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کر دی ہے جس پر ہم ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جن دو ہزارعام شہریوں کو نیفڈا کی طرف سے اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لیے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کی ہے یہ وہ عام شہری ہیں جنہوںنے ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے پہلے مرحلے کے چار ہزار اپارٹمنٹس کے لیے ایک سال قبل 250روپے فیس کے ہمراہ نیفڈا کو اپنی درخواستیں جمع کروائی تھیں۔اب قرعہ اندازی میں نیفڈا کی طرف سے جن دو ہزارامیدواروں کے نام نکلے ہیں ان کی لسٹ ویب سائٹ Www.naphda.gov.pkپر اپ لوڈ کر دی گئی ہے ۔ درخواست گزار عام شہری اس لسٹ میں اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے بتایا کہ یہ کامیاب امیدوارمتعلقہ بینکوں میں جا کر ایل ڈی اے کے ایسکرواکائونٹ میں اپنے پیسے جمع کروائیں گے اور نیفڈا ان کی تین لاکھ روپے سبسڈی انہیں فراہم کر دے گا۔ ان دو ہزار عام شہریوں کو ڈیڑھ سال بعد ان کے اپارٹمنٹس کا قبضہ دے دیا جائے گا۔ ایس ایم عمران نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیا پاکستان ہائوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے سستے رہائشی اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا اور حکومت پنجاب نے

اس خواب کو تعبیر دینے کے لئے عملی طور پر اہم اور تاریخ ساز قدم اٹھا یا۔یہپہلا موقع ہے جب پاکستان میںعام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا – یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کے لئے سرکاری وسائل استعمال نہیں

کئے جا رہے۔انہوںنے کہا کہ ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا اور اب عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے-ابتدائی طور پر ان اپارٹمنٹس کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے فی اپارٹمنٹ لگایا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے

ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو یہ سہولت مہیا کرنے کے لئے ہم نے انتھک محنت کی ، اب ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریباً 27لاکھ روپے ہے جو آسان ماہانہ اقساط میں وصول کی جائے گی۔ وائس چیئرمین ایس ایم عمران نے بتایا کہ ایل ڈی اے سٹی نیاپاکستان منصوبے کے تحت کل 35000تعمیر کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں

چارہزار رہائشی اپارٹمنٹ تعمیر کئے جارہے ہیں ۔چار منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے-ایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا۔ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 650 مربع فٹ ہوگا- یہ دو بیڈروم دو باتھ روم اور بالکونی پر مشتمل ہو گا- ان اپارٹمنٹس کا تعمیراتی معیار اے کیٹیگری کے قریب رکھا گیا ہے۔اپارٹمنٹس بلاکس میں ساٹھ فیصد سے زیادہ جگہ سڑکوں،گرین بیلٹس،پارکس وغیرہ کے لئے رکھی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…