پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے لئے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر لئے گئے، 4 افراد وزارتِ عظمیٰ کی دوڑ میں شامل

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔کشمیر میں حکومت سازی پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سلطان،سردارتنویرالیاس،خواجہ فاروق اوراظہرصادق شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

اجلاس میں کشمیرکے وزیراعظم،اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرکے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے بیرسٹرسلطان محمود، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اور اظہر صادق نے الگ الگ ملاقات بھی کی، وزیراعظم نے ہر امیدوار سے پندرہ پندرہ منٹ کی ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے آزادکشمیر کی وزارت عظمی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر سلطان اور تنویر الیاس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزارت عظمی کا فیصلہ عمران خان کا اختیار ہے وہ جسے بھی نامزد کریں گے انہیں قبول ہوگا۔پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں،فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے، مخصوصی نشستوں پر مشاورت ابھی ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو ٹاسک دیئے جا رہے ہیں،انہیں پورا کریں گے ،

پارٹی کے چیئرمیں جسے جو ذمہ داریاں دیں گے،پوری کریں گے ،ہم پارٹی کے ورکرز ہیں،جو اسائمنٹ ملی پوری ہوگی ۔خواجہ فاروق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمیں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔خواجہ فاروق نے کہاکہ آزاد کشمیر

میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں،جو فیصلہ کرینگے منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آج ہونے والے اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی،ہماری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…