اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

طالبان صوبہ ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل، قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہائوس پر بھی قبضہ کر لیا

datetime 29  جولائی  2021 |

کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان کے مختلف اضلاع میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ طالبان ہلمند کے مرکزی شہر میں داخل ہو گئے ۔ادھرغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبائی کونسل کے سربراہ عطا اللہ افغان نے بتایا کہ ہلمند کے شہر لشکر گاہ میں شہر کے بڑے حصے پر طالبان قابض ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق

لشکرگاہ شہر کے پانچویں ضلع پر بھی طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور جھڑپوں کے دوران پولیس چیف بھی ہلاک ہو گیا۔ طالبان نے لشکرگاہ کو باقی علاقوں سے ملانے والے دو اہم پل بھی تباہ کر دیے۔ دوسری جانب قندھار شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آ گئی ہے اور شہر کے تیسرے ضلع میں شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ طالبان نے قندھار شہر میں واقع حامد کرزئی کے فارم ہائوس پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک امریکی واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے حملوں کے پیش نظر افغان حکومت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دوحہ امن معاہدے سے پہلے کے تین ماہ طالبان نے 6,700 افغان اہداف پر حملے کیے جبکہ معاہدے کے بعد سن 2020 میں ستمبر تا نومبر حملوں کی تعداد 13,242 رہی۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ گرچہ امریکا اور طالبان کی امن ڈیل کے مقاصد میں کابل حکومت اور طالبان کو قریب لانا شامل تھا مگر ہوا اس کے برعکس اور طالبان نے افغان اہداف پر حملے بڑھا دیے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک یا زخمی بھی ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…