اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سیاست خیرباد ٹرمپ کے داماد اسرائیل میں سرمایہ لگائینگے اوردولت کمائینگے

datetime 29  جولائی  2021 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اورمشیراعلی جیرڈ کوشنر آیندہ مہینوں میں ایک سرمایہ کاری فرم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مستقبل قریب میں انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ وائٹ ہائوس میں سابق ری پبلکن صدر کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات

انجام دے چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ کوشنرکمپنیز کے سابق چیف ایگزیکٹو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب وہ افینٹی پارٹنرز کے نام سے انوسیٹمنٹ فرم شروع کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔اس نئی فرم کا صدر دفتر میامی میں ہوگا۔جیرڈکوشنرسابق صدرٹرمپ کی بیٹی ایفانکا کے خاوند ہیں۔وہ اسرائیلی معیشت میں بھارت، شمالی افریقا اور خلیج سے سرمایہ کاری کے لیے اسرائیل میں ایک علاقائی دفتر کھولنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے قریبی دوافراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پراس منصوبے کے بارے میں بتایا ہے۔ان ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فرم ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔کوشنرنے گذشتہ چھ ماہ میامی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارے ہیں۔اس دوران میں انھوں نے وائٹ ہائوس میں اپنے تجربات کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے۔ یہ کتاب توقع ہے کہ آیندہ سال کے اوائل میں شائع ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ کوشنر اپنے سسر کے قریب خیال کیے جاتے ہیں لیکن نجی شعبے میں دوبارہ مصروف ہونے کے بعد وہ مستقبل قریب

میں سیاست سے دستبردار جائیں گے۔ کوشنر اوران کا خاندان موسم گرما نیوجرسی میں واقع بیڈمنسٹر میں ٹرمپ کی گالف پراپرٹی میں گزار رہا ہے اور وہ ٹرمپ کے ہمسائے میں رہ رہے ہیں۔سابق صدر کے قریبی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ایک اور نامزدگی

کے حصول پرغور کررہے ہیں لیکن فی الوقت ری پبلکن پارٹی ٹرمپ کے حامیوں کے 6 جنوری کو کیپٹول کی عمارت پر حملے اور خود سابق صدر کے گذشتہ سال نومبر میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں جیت سے متعلق جھوٹے دعووں پر دو دھڑوں میں منقسم ہے۔ایک دھڑا ان کا حامی ہے تو دوسرا مخالف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…