جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

یونس خان نے ڈراپ کرنے کی بات کرکے زیادتی کی، وقار یونس

datetime 25  جولائی  2015 |

کراچی (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے یونس خان پرپریشر ڈالنے کا الزام مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈراپ کرنے کی بات کر کے سینئر بیٹسمین تھوڑی زیادتی کر گئے، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہ تھا، ون ڈے سکواڈ میں بھی اگر ان کی جگہ بنی تو موقع دیا جا سکتا ہے۔ یونس خان نے گذشتہ دنوںنجی ٹی وی سے دوران انٹرویو کوچ اور ٹیسٹ کپتان مصباح کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے پر ٹیسٹ میں پرفارم کرنے کیلئے سخت دباﺅ تھا۔ اس بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وقار یونس نے سینئر بیٹسمین کو سپورٹ نہ کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔انھوں نے کہا کہ یونس خان لیجنڈ ہیں، انھوں نے ملک کے لیے بے تحاشا کارنامے انجام دیے، یہ بات درست نہیں کہ اگر وہ پالے کیلی ٹیسٹ میں177رنز نہ بناتے تو انھیں ڈراپ کر دیا جاتا‘ یہاں وہ تھوڑی زیادتی کر گئے، بطور کوچ انھیں ہمیشہ میری حمایت حاصل رہی ہے۔ ون ڈے اسکواڈ میں واپسی یونس خان کی بہت پرانی خواہش ہے، ورلڈکپ میں انھیں موقع بھی ملا لیکن ان کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے۔ آئندہ بھی اگر سکواڈ میں جگہ بنی تو انھیں کھلایا جائے گا۔ وقار یونس نے ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کے بارے میں کہا کہ ان کی کارکردگی بھی بہت اچھی ہے۔ محمد رضوان، عماد وسیم، محمد حفیظ اور احمد شہزاد عمدہ کھیل پیش کر رہے ہیں۔ عماد وسیم نے سعید اجمل اور حفیظ کی کمی محسوس نہیں ہونے۔حفیظ بطور بیٹسمین خاصے مفید ثابت ہو رہے ہیں، انھوں نے بولنگ کے دباو¿ سے آزاد ہونے پر اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دی اور وہ ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔ وقار نے یاسر شاہ کو میچ ونر قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصے میں جتنے بھی کھلاڑی منظرعام پر آئے وہ ان سب میں بہترین ہیں، ان کی بولنگ میں دن بہ دن نکھار آ رہا ہے، ٹیسٹ کیساتھ انھوں نے ون ڈے میں بھی خود کو منوا لیا۔ سابق پیسر نے کہا کہ ابھی مجھے زمبابوے کا دورہ ملتوی ہونے کا علم نہیں، یہ بورڈ کا فیصلہ ہوگا، ہمارے لیے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت بے حد اہمیت کی حامل ہے



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…