پیر‬‮ ، 09 جون‬‮ 2025 

سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں پر 3 سالہ سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )سعودی عرب نے سفری پابندیوں کیخلاف ورزی کرنے والوں کےکے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی ریڈ لسٹ میں شامل ملک کا سفر کرتے ہیں تو ان کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی

اوراگر ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں پر تین سالہ پابندی لگا دی جائے گی اور سزا پانے والےشخص تین سال کیلئے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کا اہل نہیں ہو گا ۔ دوسری جانب سعودی عرب نے یکم محرم سے بین القوامی متعمرین کے لیے عمرہ سیزن کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے یکم محرم سے دنیا بھرسے معتمرین کے لئے عمرہ سیزن کھولنے کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ مشروط ہے۔ معتمرین کو عمرے کی ادائیگی کے لیے صحت اورسلامتی سے متعلق قواعد وضوابط پرعمل پیرا ہونا ہوگا۔ کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والے بحفاظت عبادت کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج اور عمرہ کے منظورشدہ اوربااعتماد پورٹلز کے ساتھ B2B اور B2C شرائط کے تحت آن لائن بکنگ، رہائش اور سفری سہولیات کی بکنگ کرائی جا سکے گی۔اس ضمن میں غیرملکی متعمرین کے لیے مسجد حرام میں نمازوں کی ادائیگی کا شیڈول ترتیب دینے کے لیے 500 عمرہ کمپنیاں معتمرین کے خیرمقدم کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال حج سیزن کے دوران ایک بھی کووڈ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ کورونا وبا کے باعث گذشتہ سال 10 ہزارسعودی مسلمانوں کو حج ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی جبکہ اس بارعازمین حج کی تعداد بڑھ کر قریب 60 ہزار رہی۔‎قبل ازیں حج سیزن کے مکمل ہونے کے بعد عمرہ زائرین کا پہلا گروپ مسجد حرام پہنچ گیا۔ اس سے قبل مسجد حرام میں معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ اعتمرنا ایپلی کیشن سے بکنگ کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں مسجد حرام کے امور کے نگرانِ اعلی کے سکریٹری ڈاکٹر سعد المحیمید نے بتایا کہ جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین اور نمازیوں کے استقبال کے لیے اپنی تمام افرادی قوت اور آلات کا استعمال کیا ہے۔ یہ اقدامات احتیاطی تدابیر کے مطابق کیے گئے ۔المحیمید نے مزید بتایا کہ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات میں حرم میں آمد و رفت ، عمرہ اور نماز کے دوران میں نمازیوں کا قریب نہ ہونا شامل ہے۔ حرم کے تمام داخلی راستوں پر جسمانی درجہ حرارت جانچنے کے آلات فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی تربیت یافتہ عملہ بھی پوری طرح چوکس ہے تا کہ مسجد حرام کا رخ کرنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔المحیمید کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے معتمرین کے جتھوں کے بیچ سماجی فاصلہ یقینی بنانے پر کام کیا ہے۔ ہر گروپ کے اندر آنے اور باہر جانے کے واسطے حرم کی دروازے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد کسی بھی قسم کی بھیڑ سے بچنا ہے۔‎واضح رہے کہ سعودی حکومت نے یکم محرم الحرام سے 9 ممالک کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے معتمرین کے لیے عمرہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمرے کی ادائیگی کے دوران صحت اور سلامتی سے متعلق قواعد و ضوابط کو یقینی بنایا جائے گا۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرے کے منظور شدہ پورٹلز کے تحت آن لائن بکنگ ہو سکے گی تاہم پاکستان اور بھارت سمیت 9 ملکوں کے عمرہ زائرین کو اجازت نہیں ہو گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…