منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

گرمی کے ستائے عوام کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی گئی محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)مضبوط مون سون ہوائیں ملک کے بالائی/وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشوں کی نوید سناتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ منگل کے روز لاہور میں بادل چھائے رہے

جس کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث شہر کے درجہ حرارت میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔آج بروز منگل کشمیر،اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز بدھ کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسی طرح جمعرات کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔رپورٹ کے مطابق بروز جمعہ کشمیر، گلگلت بلتستان، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جبکہ آئندہ ہفتہ کے روز کشمیر،گلگت بلتستان، اسلام آباد، پنجاب ،خیبرپختونخوااور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بروز اتوار کشمیر،خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔جبکہ بروز سوموار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، وسطی/مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…