منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

انٹر بینک میں امریکی ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.50روپے سے بڑھ کر161.20روپے اور قیمت فروخت 160.60روپے سے بڑح کر161.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 161روپے اور قیمت فروخت161.50روپے پر مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید188روپے اور قیمت فروخت190روپے پر برقرا رہی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219.50روپے سے بڑھ کر220.20روپے اور قیمت فروخت222.50روپے سے بڑھ کر222روپے ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روزانٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قد ر میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو ا تھا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.70روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 162.20روپے سے گھٹ کر160.50روپے اور قیمت فروخت 162.30روپے سے گھٹ کر160.60روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں80پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 161.80روپے سے کم ہو کر161روپے اور قیمت فروخت162.30روپے سے کم ہو کر161.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 189روپے سے کم ہو کر188روپے اورقیمت فروخت191روپے سے کم ہو کر190روپے ہو گئی اسی طرح1.50روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 220.80روپے سے گھٹ کر219.50روپے اور قیمت فروخت223روپے سے گھٹ کر221.50روپے پر آ گئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…