جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

خوش قسمت ہوتو ایسا ایک شخص نے 16 ماہ بعد ایک ہی نمبر سے دوبارہ 1 لاکھ کی لاٹری جیت لی

datetime 27  جولائی  2021 |

ورجینیا(این این آئی)ورجینیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 16 ماہ بعد ایک ہی نمبر سے دوبارہ 1 لاکھ کی لاٹری جیت لی۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے رہائشی بابی جانسن نے ورجینیا لاٹری میں 16 ماہ بعد دوبارہ حصہ لیا اور ایک ہی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ایک لاکھ کی لاٹری جیت لی ہے۔ایک ہی نمبر سے دو بار لاٹری کی رقم جیتنے والے بابی جانسن کا تعلق ورجینیا کے شہر چیسپیک سے ہے۔بابی جانسن کا لاٹری جیتنے سے متعلق کہنا تھا کہ وہ خود بھی اس اتفاق سے حیران ہے، وہ یہ جاننے کے بعد دنگ رہ گیا تھا، گزشتہ لاٹری میں بھی اس نے ایک ہی جیسے نمبروں کا استعمال کیا تھا، صرف 16 مہینوں بعد وہ اسی گیم میں پرانے نمبر کا استعمال کرتے ہوئے دوبارہ ایک لاکھ کی لاٹری جیت چکا ہے۔بابی جانسن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس جیک پاٹ کو بھی اپنی جمع پونجی میں شامل کر لے گا تاکہ وہ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے اس رقم کو ضرورت پڑنے پر استعمال کر سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…