جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

صوبائی رکن اسمبلی نذیر چوہان کو گرفتار کر لیا گیا

datetime 27  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی)تھانہ سول لائنز پولیس نے جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا، نذیر چوہان کو وزیراعظم کے مشیر برائے

احتسا ب و داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں حراست میں لیا گیا ۔ شہزاد اکبر کی جانب سے تھانہ سول لائنز میں ایک درخواست دی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھاکہ نذیر چوہان نے ایک ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ان کے عقیدے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات عائد کئے ۔ پولیس نے شہزاد اکبر کی جانب سے دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تھا ۔نذیر چوہان اپنے حامیوں کے ہمراہ دو بار گرفتاری دینے کیلئے تھانہ سول لائنز گئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز تھانہ سول لائنز پولیس نے نذیر چوہان کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نذیر چوہان کو ایف آئی اے لے جایا جائے گا جہاں ان کی آواز کا ٹی وی چینل کے انٹر ویو سے میچ کرایاجائے گا۔ ایف آئی اے سے فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔علاوہ ازیں نذیر چوہان کو حراست میں لئے جانے پر جہانگیر ترین گروپ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جلد اجلاس بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…