جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کی بڑی اہم ترین شخصیت پاکستان پہنچ گئی

datetime 27  جولائی  2021 |

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کے دورے پر آئے سعودی وزیر خارجہ جناب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا ۔سعودی حکومت کا اعلی سطحی وفد بھی

ان کے ہمراہ تھاوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا وزارت خارجہ پہنچنے پر خیر مقدم کیا ۔ وزارتِ خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ملاقات کے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے ان مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کے علاوہ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اعلی حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کا یہ دورہ، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر ہو رہا ہے وزیر اعظم عمران خان کے مئی 2021 میں سعودی عرب کے دورے کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے جس سے دونوں ممالک کی قیادت کی بصیرت کی روشنی میں دوطرفہ تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لینے کا موقع میسر آئے گا۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورے سے اعلی سطحی روابط میں جاری مثبت رفتار کو مزید تقویت ملے گی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید گہرا ہوگا



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…